in

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے مدین میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے مدین میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
****************************
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے آج مدین میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان اورضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ، ناظمین، کونسلرز اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے جنگلات ، تعلیم ، صحت ، سڑکوں کی تعمیر،بجلی،پولیس سروسز اور علاقے میں سیاحت کے فروغ سے متعلق تھے۔
ڈی سی سوات نے مدین کے باشندوں کے مسائل بغور سنے ، کچھ مسائل( جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں تھے) کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ بقیہ ماندہ مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنرسوات نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کواُن کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کھلی کچہریاں منعقد کرتے رہینگے، اور ہمارے آفس کے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے رہینگے۔ انہوں نے سرکاری حکام کوبھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کی پورے اخلاص کے ساتھ خدمت کو یقینی بنائیں،ان کے معروضات انتہائی نرمی اور شائستگی سے سنیں اور ان کا جلد از جلد حل یقینی بنائیں نیز کسی بھی مرحلے پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچنے دیں ۔انہوں نے خبردار کیا کہ عوام سے درشت رویہ میں برتاؤ کرنے اور انکی تکالیف کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ بننے والے افسران کو ضلع بدر کرنے میں ذرہ برابر تاخیر نہیں کی جائے گی اسلئے حکام کا فرض ہے کہ وہ میرٹ پر فیصلے کریں اور ہر سطح پر انصاف اور قانون کی بالادستی یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کوبھی یقین دلایا کہ انکی پیش کردہ شکایات اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ حکام کو واضح طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی اُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرلیے ہیں۔ اس کے علاوہ کھلی کچہری میں اُٹھائے گئے تمام مسئلے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواآفس کی جانب سے بنائے گئے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے لیے بھیج دیے جائنگے، جس کی مانیٹرنگ براہِ راست پرائم منسٹر آف پاکستان کے آفس کی ڈیلوری یونٹ کر رہے ہیں۔













Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

One Comment

Loading…

0