in

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گراسی گراونڈ سیدو شریف سوات میں آج نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گراسی گراونڈ سیدو شریف سوات میں آج نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے رجسٹریشن کے عمل کا باقاعدہ طور پرافتتاح کیا۔
انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد نہ صرف بے گھر لوگوں کی فلاح و بہبود ہے بلکہ یہ ہزاروں بیروزگار افراد کے روزگار کا وسیلہ اور معیشت میں تیزی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس سے کم آمدنی والے افراد مستفید ہوسکیں گے وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اس میگا رہائشی منصوبے کا اعلان کرتے وقت قوم کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ وہ ملک کو موجودہ مشکل صورتحال سے سرخرو ہوکر نکالیں گے۔ وہ گراسی گراؤنڈ سیدو شریف سوات میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کے رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،ڈی جی نادرا، کمشنر ملاکنڈڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس عظیم قومی پروگرام کے پہلے مرحلے میں ہمارے صوبے سے صرف سوات کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ یہ ضلع کافی عرصہ دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا۔آج حکومت کے 100 دنوں کے ترقیاتی منصوبوں میں یہ اہم سکیم شامل ہے اس بڑے اعزاز پر وہ اہل سوات کو مبارکباد دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع ہونے سے غریبوں کو چھت میسر آنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔ ان ہاؤسنگ سکیموں کے ساتھ چھوٹے، درمیانے اور بڑے پیمانے پر صنعتکاری ہو گی جس سے معاشی سرگرمیوں اور شرح نمو میں اضافہ ہو گا اس میگا رہائشی سکیم کی رجسٹریشن کے آغاز سے ایک بڑا عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے جس کا آج سوات میں بھی باضابطہ افتتا ح ہوگیا ہے، اب اگلے مرحلے میں ون ونڈو آپریشن کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا قیام عمل لایا جا رہا ہے جس کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے، ابتدائی طور پر سات اضلاع، سوات، اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ سکھر‘ کوئٹہ‘ گلگت اور مظفر آبادمیں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوا ہے اگلے 60 دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گا کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی سکیم بھی شروع کی جارہی ہے۔ فنانسنگ سے متعلق رکاوٹیں دور کرنے کیلئے نیشنل فنانشل ریگولیٹری ادارہ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔گھروں کیلئے اراضی حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی کام نجی شعبہ انجام دے گا۔













Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

3 Comments

Loading…

0