in

تاریخ5/9/2018 فونمبر:0946.9240393 ای میل:dposwat@gmail.vom پریس ریلیز ڈی پی او سوات سید اشفاق انور

تاریخ5/9/2018
فونمبر:0946.9240393
ای میل:dposwat@gmail.vom
پریس ریلیز
ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کا سوات رکشہ یونین/سوات ٹریڈ فیڈریشن کے ساتھ میٹنگ
تفصیلات کے مطابق:ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے سڑکوں پر ٹریفک جام ختم کرنے اور ضلع بھر میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے آج اپنے دفتر میں سوات رکشہ یونین کے صدر جہانزیب،گل رحمن،ودیگر کابینہ کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،چیئرمین سوات پریس کلب شہزا دعالم او رایڈیشنل ایس پی خانخیل بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے سوات میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پانے کیلئے شرکاء کی تجاویز سُنے،اجلاس میں کم عمر رکشہ ڈرائیوران ،بغیر لائسنس رکشہ چلانے والے ڈرائیوران ،بغیر نمبر پلیٹ یا ڈبل نمبر پلیٹ ودیگر اضلاع سے آئے ہو ئے رکشوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔سڑ ک پر غلط پارکنگ یا غیر قانونی رکشہ اڈے بھی برداشت نہیں کئے جا ئینگے ۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ منظم ٹریفک ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہو تی ہے ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی اور وقا ر کے واسطے انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون ادا کرنا ہو گا ،اجلاس میں موجود شرکاء نے ڈی پی او سوات کو اپنی مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان
سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Comments

comments

Water Fall (Shingro-Dand), Mingora Swat, Pakistan

Photo – Muhammad Arfan اندراب جھیل، کوُ درہ، اناکر، سوات۔ Andrab Lake, at 11,00…