in

تاریخ:16-08-2018 ای میل:dposwat@gmail.com پریس ریلیز محرر ان عوام کے ساتھ رویہ بہتر رکھے، بد اخلاقی

تاریخ:16-08-2018
ای میل:dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
محرر ان عوام کے ساتھ رویہ بہتر رکھے، بد اخلاقی سے پرہیز کریں، تھانوں میں جو بھی آئے ان کا مسئلہ غور سے سُن کر بلا تفریق ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔ہمارے لئے سب ایک جیسے ہیں تھانوں میں فیصلے میرٹ کے بنیاد پر کریں ۔
ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور
سوات (پریس ریلیز )ضلعی پولیس آفیسر سید اشفا ق انور نے اپنے آفس میں حالیہ تبدیل ہو نے والے تمام تھانہ جات کے محرر اور مد محرران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی تھانہ میں تشریف لائیں اُن کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرکے انکا مسئلہ غور سُن کر قانون کے مطابق حل کریں۔ہم عوام کو سہولت دینگے اورسماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرینگے ۔ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ تھانو ں میں نفری کی حاضری یقینی بنائیں اور تھانو ں کے سیکورٹی کوبہتر بنائیں ،تھانے کی نفری تھانے میں کم اور روڈ پر گشت کرتی ہو ئی زیا دہ نظر آئیں ۔نوکری پرچہ خود بنائیں ،آپ کے علاقے میں جہا ں جہاں کرائم ہو رہا ہو وہاں زیادہ سے زیادہ گشت کریں ،پٹرولنگ آفیسرز پٹرولنگ کرتے وقت تمام منشیات فروشوں کو چیک کریں ،اپنے تھانوں کے ریکارڈکی تکمیل کریں ،تھانے کی صفائی ستھرائی محرران صاحبان کی ذمہ داری ہے جس کو خوش اسلوبی سے نبھایا جا ئے۔ضلعی پولیس آفیسر نے مزید کہاکہ تھانو ں میں DRCکی مدد کریں ،جو بھی ان کے کام میں مداخلت کریں ان کے خلاف رپورٹ کریں ۔آپ کے جو بھی مسائل ہو اپنے آفسران کو بر وقت آگاہ کریں ۔محرران اپنا ٹرن آوٹ درست رکھیں ،اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعام اور ناقص کاکردگی دکھانے والوں کو سزا دینگے ۔

ترجمان
سوات پولیس



Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Say yes to campingPhoto by Aizaz Ikram

Photo – Tariq siddiq kohistani SERAI village, Mankial, Swat valley P A K S I T A…