in

ملک بھر کی طرح سوات میں بھی 72 ویں یومِ آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

ملک بھر کی طرح سوات میں بھی 72 ویں یومِ آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے دن بھر مختلف خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جن میں پرچم کشائی اور شجرکاری قابل ذکر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے یوم آزادی کی صبح ڈی سی آفس گلکدہ سیدوشریف میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے دوسری بڑی تقریب مالم جبہ میں سیمسن گروپ کی نصب کردہ دو کلومیٹر رقبے پر محیط برفانی میدان، پہاڑی چوٹیوں اور جنگلات سے گذرنے والی جدید چئیر لفٹ کے افتتاح کی شکل میں ہوئی یہ چئیرلفٹ 35کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہوئی ہے اس موقع پر انہوں نے مالم جبہ سکی ریزارٹ میں قومی پرچم لہرایا اور یوم آزادی کا کیک بھی کاٹاجس میں دیگر اعلی حکام کے علاوہ کئی ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی۔
تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے تقاریب اور پرچم کشائی منعقد ہو ئیں۔
ڈپٹی کمشنرسوات نے سیدو گرلز سکول میں یوم آزادی کے حوالے سے انٹرسکولز مقابلوں اور خپل کور سکول میں سالانہ تقریب میں بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔













Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

همايون مسعود افسانوو مجموعي رشتي مخکتنه

Arsalan Rashid’s!گبینہ جبہ کے چاروں اطراف کا ایک ساتھ منظر کشی۔ لالکو درہ، سوا…