in

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں سوات کے کچھ Shemalesشکایات وغیرہ کر رہی ہیں، اس سلسلے میں ی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں سوات کے کچھ Shemalesشکایات وغیرہ کر رہی ہیں، اس سلسلے میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ ان کو نہ تو سوات پولیس نے پکڑا ہے نہ ان کے خلاف کوئی کاروائی کی ہے نا ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کی ہے ، تا ہم اس سلسلے میں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ سوات کے کچھ مقامی Shemalesنے سیزن کے لئے پنچاب اور ملک کے دیگر علاقوں سے کافی تعداد میں اپنے ساتھی بُلائے ہیں، جو شہر کے مختلف پلازوں میں رہائش پزیر ہیں۔پہلے تو یہ لوگ تقریبات کے لئے باہر جاتے تھے تاہم کچھ عرصے سے مینگورہ سٹی کے اندر اپنے کمروں میں ناچ گانا شروع کیا ہے جس پر مقامی لوگوں میں انتہائی اضطراب اور اشتعال پیدا ہوا ہے ۔
حالات کے نزاکت کے پیش نظر پولیس نے دونوں فریقین کو مقامی ناظمین کے موجود گی میں بٹھا کے اس بات پہ آمادہ کیا ہے کہ Shemalesرہائشی علاقوں میں کسی قسم کا ناچ گانانہیں کریں گے اور نا ہی کوئی غیر متعلقہ اشخاس ان کے رہائیش گاہوں پر آئینگے ۔ جس پر دونوں فریقین متفق ہوئے اور اس بات کا اعادہ کیاکہ وہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائینگے کہ اُن کے وجہ سے کوئی قانون شکنی نہ ہو۔

ترجمان
سوات پولیس

Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

6 Comments

Loading…

0