in

تاریخ6/8/2018 ای میل:dposwat@gmail.comڈی پی او سوا ت سید اشفاق انو ر کاگاؤں ابوہا آمد، ڈی پی او سو

تاریخ6/8/2018
ای میل:dposwat@gmail.com

ڈی پی او سوا ت سید اشفاق انو ر کاگاؤں ابوہا آمد، ڈی پی او سوات نے شہید ایس ایس پی محمد ہلال کے قبر پر حاضری دی سلامی پیش کی اور قبر پر پھول چڑھائے۔
تفصیلات کے مطابق:گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے دیامر گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کے مقابلے میں شہید ہو نے والے ایس ایس پی محمد ہلال کے قبر پر حاضری دی قبر کو سلامی پیش کی اور پھولوں کا ہا ر چھڑھایا۔اس موقع پر شہید ایس ایس پی محمد ہلال کے اعزاز میں دیئے گئے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفا ق انورنے کہا کہ محمد ہلال شہید اوردیگر شہداء کے قربانیوں کے بدولت آج ہم پرُ امن فضا ء میں سُکھ کا سانس لے رہے ہیں ۔
ڈی پی او سوات نے کہا کہ شہداء کے قربانیوں کے وجہ سے آج ہمارے حجرے ،مساجد ،بازار اور سکول دوبارہ آباد ہو گئے ہیں ۔زندہ قومیں اپنے شہداء کے قربانیوں کو کبھی نہیں بھلاتی ۔ہم ہر سال اپنے شہداء کو یاد کرینگے ۔ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے وعدہ کیا کہ جس مقصد کے لئے ہمارے شہداء نے قربانیاں دی ہے جو کہ علاقے کی اَمن اور خوشحالی ہے ہم ہمیشہ اس کے لئے کام کرتے رہینگے ۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد ہلال شہید کے لواحقین کو صبر عطا فرمائیں ،ہم ہمیشہ محمدہلال شہید کے لواحقین کے ساتھ رہینگے۔

ترجمان
سوات پولیس



Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0