in

تاریخ:1/8/2017 ای میل :dposwat@gmail.com پریس ریلیز سوات پولیس کی جامعہ منصوبہ بندی ،عوام کی بھر پو

تاریخ:1/8/2017
ای میل :dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
سوات پولیس کی جامعہ منصوبہ بندی ،عوام کی بھر پور تعاون اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سوات میں عام انتخابات2018پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔اس سلسلے میں ضلعی پولیس کی 5000افسران وجوانوں نے دن رات ڈیوٹی کی اور عام انتخابات میں مکمل غیر جانبدار ی سے عوام کو ایک پُر امن ماحول میں اپنے حق رائے دہی استعمال کر نے کو یقینی بنا یا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ریٹرننگ افسران اور الیکشن کمیشن کے ہدایات پر عملدرامد کیا جس سے نہ صرف عوام کا پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ انکو اپنی امیدواروں کے چناؤں میں بھی آسانی ہوئی پولیس افسران کے بہترین کا رکردگی کو سراہنے کیلئے آج ضلعی پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جسمیں ضلع بھر کے ایس پیز،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزاور دفتری عملہ نے شرکت کی تقریب میں افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے کہا کہ عام انتخابات 2018کا پُر امن انعقاد سوات پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا جسے سوات پولیس نے بہترین ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ طریقہ سے سرانجام دیا ،پورے ضلع میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور پولیس کی برقت کاروائیوں سے انتخابات کیلئے پُرامن ماحول کو یقینی بنایاجا سکا ،اس موقع پر تمام افسران کو بہترین کار کردگی پر شاباشی دی اور اس بات کی توقع کی کہ سوات پولیس کے افسران وجوانان آئندہ کیلئے تما م چیلنجز سے با احسن طریقہ سے نبرد آزما ہونگے۔
اس موقع پر ڈی پی او سوات نے میڈیا ،علماء کرام،کونسلران ،ناظمین ،تاجران،ریٹرننگ آفیسران،پاکستان آرمی اور سوات کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انکی بھر پور تعاون سے انتخابات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکا۔

ترجمان
سوات پولیس





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

5 Comments

Loading…

0