تاریخ30/7/2018:
ای میل:dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
سوات پولیس نے ذاتی دشمنی کے بناء پر قتل ہونے والا میاں سعید علی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق میاں سعید علی الیکشن کے دن ووٹ پول کرنے پولنگ سٹیشن جا رہا تھا تاک میں بیٹھے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،سوات پولیس نے مقدمہ علت 595مورخہ25-07-2018جرم 302/324 درج کرکے تفتیش شروع کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اُو کبل مجیب عالم خان کومیاں سعید علی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلدگرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ایس ایچ اُو مجیب عالم نے اپنے ٹیم کی ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے جدید انوسٹی گیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم عبد اللہ ولد جان شیر اور ملزم ناصر ولد ظاہر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے انٹاروگیشن کے دوران وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جسکی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف جرم302/324درج کرلیا۔
ترجمان
سوات پولیس