in

سوات میں الیکشن 2018کے صاف وشفاف انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں انتخابی امیدوار ضابط

سوات میں الیکشن 2018کے صاف وشفاف انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں انتخابی امیدوار ضابطہ اخلاق کا پوری طرح خیال رکھیں کوڈ آ ف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بروقت ایکشن لیا جائے گا سوات میں تعمیر وترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔آج صبح 11بجے پختونخوا ریڈیو سوات کے کرنٹ افیئر پروگرام “حال احوال دہ علاقے”میں میزبان فضل خالق خان کے سوالات کےجوابات ۔ ضلع سوات میں صوبائی حکومت کے زیراہتمام ایف ایم ریڈیوکے قیام کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم۔
سوات میں اپنی تعیناتی کے فوراً بعد یہاں کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے پر ان کی پوری توجہ مرکوزہے دودھ میں فارملین کی آمیزش ،کوکنگ آئل میں ملاوٹ اور ناقص گوشت کے سدباب سمیت اشیائے خوردونوش کے معیار کو بہتر بنانا نیز سوات میں امراض کی شکار پولٹری لانے پر پابندی جیسے اقدامات سے لوگوں کو صحت کے بیشتر مسائل سے نجات ملے گی۔ سوات میں ٹورازم کی ترقی کے حوالے سے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں سڑکوں کی تعمیر ،پرفضا مقامات کی ترقی اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کی بدولت یہاں اندرون و بیرون ملک سے زیادہ سیاح یہاں آئیں گے جس سے سوات میں سیاحت کا شعبہ مزید ترقی پائے گااور مقامی لوگوں کے معاشی مسائل بھی حل ہوں گے۔ سوات کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے جنگلات کا تحفظ نہایت ہی ضروری ہے ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کسی کو بھی جنگلات کو نقصان پہنچانے کی اجاز ت نہیں دے گی اور اگر کوئی بھی اس جرم میں ملوث پایا گیاتو اس کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا دریائے سوات کو آلودگی سے پاک رکھنے کے سلسلے میں کالام سمیت بالائی علاقوں کے ہوٹل مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ سیوریج اور حفظان صحت کے مناسب انتظامات کریں اور دریاکے صاف پانی کو گندگی سے بچائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔آخر میں سوات کی عوام کے نام پیغام ہے کہ سوات کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور مسائل حل کرنے کیلئے لوگ انتظامیہ سے پورا تعاون کریں اور جہاں بھی کوئی مسئلہ ہو ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اس کی نشاندہی کریں تاکہ اس کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ شکریہ






Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

4 Comments

  1. بھت ھی زبردست اقدامات لیکن اگر عملی اقدامات اٹھایا جائے پولٹری کے قیمتوں پر نظر رکھنا چاھیے اور گوشت جو ناقص اور کم تول پر دیا جاتاھے ان کے خلاف اگر کاروائی ھو جائے تو بھت مھربانی ھوگی شکریہ

Loading…

0