in

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کی ہدا یات پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقِب رضا اسلم کی سربراہی میں پولٹری / برائلر

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کی ہدا یات پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقِب رضا اسلم کی سربراہی میں پولٹری / برائلر مرغی کے بڑھتے ہوئے قیمتوں اور اُن میں بیماری کے روک تھام کے سلسلے میں اہم میٹنگ۔
آج بروزِ منگل ڈی سی سوات کی سربراہی میں چکن پرائس ریویو میٹنگ منعقد ہُوا۔جس میں اے ڈی سی سوات فواد خان، حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائرکٹر، لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر،ڈاکٹر، ڈی ایف سی سوات، اے اے سی ہیڈکوارٹر حامد بونیری، ڈی پی او سوات کے نمائندہ اور پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،ڈی سی سوات نے گرمی کے موسم میں پولٹری کے ممکنہ بیماریوں اور اُن کی انسانی جانوں پر ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے۔
۱۔ پولٹری کے ممکنہ وائرس کی خطرات سے بچنے کے غرض سے اور پولٹری اور اس کے پراڈکٹ سے وابسطہ مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی، جو مِل بیٹھ کر ضلعی سطح پر SOPs بنائنگے۔اور پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر کے توسط سے تمام چکن سیلرز کوبھیجے جائنگے۔
۲۔کمیٹی حلال فوڈ اتھارٹی کا نمائندہ/ڈ اکٹر، پولٹری ایسو سی ایشن کا نمائندہ، لائیو سٹاک اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر پر مشتمل ہوگی جو ضلع بھر کے تمام پولٹری شاپس کے دورے بھی کرینگے، اور صفائی اور چکن مہنگے داموں فروخت کرنے والوں /سرکاری نرخ و تول پر پولٹری فروخت کرنے سے انکاری دوکانداروں کے خلاف رپورٹ پیش کرینگے۔
۳۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے 2 انٹری پوانٹس یعنی شموزئی اورلنڈاکے، جہاں لائیوسٹاک کے ڈاکٹرز، ضلعی انتظامیہ اور حلال فوڈ اتھارٹی کے نمائیندے پولٹری کے ہر آنے والے گاڑی کو روک کر ان کے ضروری ٹیسٹ کرینگے، اور بیماری /وائرس پائے جانے والے فولٹری کو وہاں سے ہی واپس بھیجا جائے گا۔




Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

9 Comments

  1. اللهم لا تسلط علينا بذنوبنا من لا يخافك فينا ولا يرحمنا ولا تكلنا إلى أحد من خلقك فنهلك وكن لنا ناصراً ومعينا.

    اے اللہ ھمار ے گناهوں كے سبب ھم پر ایسے حکمران مسلط نہ فرما جو ہمارے بارے میں تجھ سے ڈرنے والے نہ ھوں اور جو ہم پر رحم نہ کریں
    آمين.

Loading…

0