ڈی سی سوات کا تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ساتھ انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ، ڈینگی سیزن سے قبل احتیاطی اقدامات کی ہدایت۔
صوبائی حُکومت کے ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات انسدادِ ڈینگی مہم ضلع بھر میں پورے زور و شور سے چلا رہی ہے۔ اس سلسلے میںآج ڈی سی سوات شاہد محمودنے ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ضلعی محکموں کی ڈینگی کے متعلق ماہ مارچ اور اپریل کی کارکردگی کی انفرادی رپورٹوں کا جائزہ لیا۔ اور اُن کو ہدایات جاری کیں۔ڈی سی سوات نے ٹاون میونسپل ایڈمینیسٹریشن کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قبرستانوں، ٹائر شاپش، کباڑخانوں، جوہڑسیمت پارکوں اور گلی کوچوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اس دوسرے ریویو میٹنگ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز نے شرکت کیں۔
in Swat Police
Dengue predawey wase ramadan da pa de ke price control ao quality control wasa tye
Good
Good job