in

ضلعی انتظا میہ سوات کی طرف سے آج گاوں لالکوکی جامع مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

ضلعی انتظا میہ سوات کی طرف سے آج گاوں لالکوکی جامع مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈی سی سوات نے آج گاوں لالکو کے باشِندوں کے مسائل سننے اور اسِ کے حل کے لیے کھلی کچہری منعقد کی۔ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات اور اسسٹنٹ کمشنر مٹہ بھی موقع پر موجود تھے۔تحصیل مٹہ کے یونین کونسل سخرہ کے قریبی گاوں گھڑئی، کوز لالکو، برلالکو کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں نے ڈی سی سوات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جس میں ذیادہ تر مسائل جنگلات ، صحت اور تعلیم سے متعلق تھے۔ ڈی سی سوات نے لوگوں کے مسائیل غور سے سنے اور جائز شکایات پر متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو احکامات جاری کئے۔ یاد رہے کہ اِس طرح کے کھلی کچہریاں انشاء اللہ ضلع کے کونے کونے میں منعقد ہونگی۔ اس لیے عوامُ الناس سے التماس ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شامل ہو کر اپنے دیرینہ مسائل ڈپنی کمشنر تک پہنچائیں








Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

13 Comments

Loading…

0