خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونی ورسٹی آف سوات کے طلباء کی طرف سے پیش کردہ بیوٹیفیکیشن ماڈل کو حتمی شکل دے کر مکان باغ چوک پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا،طلباء کا خوشی کا اظہار،
ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کے خصوصی دلچسپی پرکچھ عرصہ پہلے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے تزئین وآرائیش کے حوالے سے جاری منصوبہ کے تحت ایک روزہ نمائیش کاانعقاد کیاگیا تھا اور اس موقع پرمختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹرمینگورہ سے ملحقہ سڑکوں کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف ماڈلز پیش کیئے تھے جن پر ڈپٹی کمشنر کے طرف سے ان طلباء و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس سلسلے میں آج یونی ورسٹی اف سوات کے طلباء اور اسٹنٹ کمشنربابوزئی محمد شہاب خان نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹرمینگورہ میں مختلف چوکوں کا معائنہ کیا، جس میں مکانباغ چوک،فظاگٹ چوک، تختہ بند چوک،اور منگلور چوک شامل ہیں۔ طلباء کی طرف سے پیش کردہ ماڈلز کو حتمی شکل دے کرآج باقاعدہ ان پر پریکٹیکل کام کا آغاز کردیا جن پر طلباء نے خوشی کا اظہار کیا۔ طلباء کافی خوش نظرآرہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ آج ان کے ماڈلز کو حتمی شکل دیکر عملی کام شروع کر دیا ہےجس پر ہم بے انتہا خوش ہیں اور ضلعی انتطامیہ کے مشکور ہیں،ان چوکوں کے ماڈلز ہم نےکافی محنت سے تیار کیے تھے آج ہم سب کے وہ خواب حقیقت میں تبدیل ہوگئے،ا اگر اسی طرح طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے تو سٹوڈنٹ سوات اور پاکستان کی ترقی میں اہم کرادار ادا کرسکتے ہیں ۔
in Swat Police
Good job
They (students of UoS) need University building too…. 😷
Keep it up
Be positive and appreciate it
Keep it up
Khamkha khaze bahr ta raobasee
Where is model drawing or design
Great job Shahab Khan
Pukhtano pa yawa k drna khlk na khlasege haha
Great
Well done Imran Yousafzai, Hazrat Bilal
Yara kho da nar bacha ye ilyasa
Da wesha ye pa talan khushhala di
Good step