ڈپٹی کمشنر سوات کا قوت گویائی و سماعت سے محروم بچوں کے سکول کا دورہ ، بچوں میں آلہ سماعت تقسیم۔
منگل کے روز ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے مینگورہ میں واقع سپیشل بچوں کے سکول کا دورہ کیا،جہاں انہوں نےایسے تمام بچوں میں آلہ سماعت تقسیم کیے جن میں قوت سماعت اور گویائی کی کمی تھی۔ اس کارِ خیر میں ضلعی انتظامیہ سوات کے ساتھ سوات ریلیف اینیشی ایٹیو(SRI)اور ایس آر ایس پی سوات (SRSP) کی مالیاتی مدد شامل تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر سوات نے ان دونوں این جی اوز کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سوات نے کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانا حکومت کا مشن ہے۔ سپیشل بچے مستقبل کے معمار ہیں، تھوڑی سی محنت اور لگن سے ان بچوں کی شخصیت میں مزید نکھار لا کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔
in Swat Police
Mashallah sir great work
Appreciated, keep it up <3
Weldon Sir Appreciated live long sir….
Great
Weldone boht khoshi ki bat hy
Good Sir.
Well done
My great boss
Great