ڈپٹی کمشنر سوات کا میاندم میں کھلی کچہری،عوام کے دیرینہ مسائل فوری حل کرنے کا حُکم۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے جمعرات کے روز میاندم کے باشندوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے میاندم سرکاری گیسٹ ہاوس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری منعقد کی۔اِایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ،اسسٹنٹ کمشنرخوازہ خیلہ آصف خان ،تحصیلدار خوازہ خیلہ، فوکل پرسن پی ایم آر یواورودیگرسرکاری اہلکاربھی موقع پر موجود تھے۔
کھلی کچہری میں گاوں میاندم، فتح پور اور باغ ڈھیرئی کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں ذیادہ تر مسائل مذکورہ گاوں میں صاف پانی کی فراہمی، جنگلات ، نکاسی آب، تعلیم اور سڑکوں سے متعلق تھے۔ ڈی سی سوات نے کھلی کچہری میں اُٹھائے گئے تعمیرشُدہ گرلز سکول کے مسئلے کی حقیقت جاننے کے لیے خود سکول کا دورہ بھی کیا۔ اُنہوں نے آنے والے تمام لوگوں کے مسائیل غور سے سنے اوراُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرلیے گئے ، جو بعد میں چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے مععلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھیجے گئے۔
in Swat Police
Dear DC and AC sb plz kalam visit kr k wha jo non legal clincs or medical store hy plz bnd kr ye apka haq hy apki dty b jtna ye log mzlom awm ko lot rhy hy ap sb ikhtiar sy allah enka b pochy ga…
When will ne held this event in madyan.
A C Sahab V Nice
Nice sit