in

سوات (پریس ریلیز)خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار پولیس سٹیشن محرر اور حوالات پر نظر رکھنے کیلئے

سوات (پریس ریلیز)خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار پولیس سٹیشن محرر اور حوالات پر نظر رکھنے کیلئے آئی پی کیمرے نصب ، سوات سے آغاز کردیا گیا ، صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار پولیس سٹیشن کے محرروں اور حوالات میں قیدیوں اور ان سے ملاقات کرنے والوں پر نظر رکھنے کے لئے سوات کے دو پولیس سٹیشنوں میں آئی پی کیمرے نصب کردیئے گئے ، اور پہلے مرحلے میں مینگورہ اور رحیم آباد پولیس سٹیشن میں کیمرے لگا دیئے گئے ، اسکا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کیا ، اس موقع پر اختر حیات خان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کیمروں کے لگانے کا مقصد پولیس سٹیشن کے محرر سٹاف پر نظر رکھنا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ کس طریقے سے پیش آتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس عوام دوست پولیس ہے اور عوام کو تحفظ کی فراہمی اور انکی عزت نفس کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جبکہ حوالات میں قیدیوں سے روا سلوک اور آنے والے ملاقاتیوں پر کھڑی نظر رکھنے کے لئے حوالات میں بھی کیمرے لگادیئے ہیں جبکہ مرحلہ وار اس کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن تک وسیع کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ان کیمروں کی نگرانی میں خود ڈی پی او سوات اور ڈی ایس پیز کریں گے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ ان کیمروں کے لگانے سے محرر سٹاف کا رویہ عوام کے ساتھ مزید بہتر ہوجائیگا ۔






Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

2 Comments

Loading…

0