ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سوات پریس کلب کے صحافیوں کے درمیان دوستانہ بیڈ مینٹن میچ
کل شام سوات سپورٹس کلب میں سوات سپورٹس آفس کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور سوات پریس کلب کے درمیان بیڈ منٹن میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے ٹیم نے سوات پریس کلب کے ٹیم کو (12-30)یعنی اٹھارہ پوائنٹس سے شکست دے دی۔ ضلعی انتظامیہ کے ٹیم میں ایڈیشنل ڈی سی سوات محمد طاہر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی حامِدخان تھے، جبکہ پریس کلب کے ٹیم میں چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم اوصحا فی حضرات بِلال شامل تھے۔
میچ میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بعد ازاں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔ میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سوات نے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ صحتمند معاشرے کے فروغ میں کھیل کود کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، اورآج کے اِس میچ کو منعقد کرنے کا مقصد لوگوں میں کھیل کود کا شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اِس طرح کے مذید کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائنگے۔
in Swat Police
very good
Looking very handsome
Sportsmen spirit great sir
Good
Nice