مورخہ:02-10-2021
بھابی کے ماں کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
ملزم امجد علی ولد باچاخان سکنہ کوکارئی نے اپنے بھابی کے ماں پر پستول سے فائر کرکے قتل کیا تھا
تفصیلات کے مطابق: تھانہ کوکاریئ کے حدود میں
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات نے قائمقام ڈی ایس پی سیدو پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی فضل رحیم خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم بنائی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم امجد علی ولد باچا خان سکنہ کوکارئی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کوکارئی میں جرم 302، 15AA کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
