ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی میں خلل پیدا کرنے والا ملزم محمد سلیمان ولد محمد انور سکنہ خواجہ آباد گرفتار
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غلام سرور ٹیکٹنگ آفیسر ٹریفک وارڈن سیکٹر رحیم آباد دیگر پولیس جوانوں کے
ہمراہ قمبر بائی پاس چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار ون وہیلنگ کرتے ہوئے آرہا تھاجن کو رکوا کر نہ اس کے پاس ہیلمٹ تھا نہ وہ ڈرائیونگ لائسنس پیش کر سکاٹریفک وارڈن اہلکار اُس کے خلاف قانونی کارروائی چالان دینے میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک شخص شو شرابا کرتے ہوئے کافی لوگوں کو جمع کرکے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو دھمکیاں دے رہا تھا جس سے ٹریفک کے روانی میں خلل پیدا ہوا اور ٹریفک جام ہوگیا، اسی دوران مذکورہ شخص بھیڑ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے رفوچکر ہوا۔ اج 6 مارچ 2022کو مذکورہ شخص کا ریکارڈ شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس سے عوام اور پولیس کے درمیان اشتعال اور
نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی سوات پولیس نے مذکورہ شخص کا پتہ براری کرتے ہوئے ملزم محمد سلیمان ولد محمد انور سکنہ خواجہ آباد تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں جرم 290 283 506 186 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔
GIPHY App Key not set. Please check settings