سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال و دیگر پولیس جوانوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش
آصف خان ولد اکبر خان سکنہ محلہ بنڑ کے قبضے سے 115گرام ہیروین، منشیات فروش علی طاہر ولد امیر بادشاہ بنڑ اور منشیات فروشہ (ک) زوجہ علی طاہر سکنہ محلہ بنڑ کے قبضے سے مجموعی طور پر 255گرام ہیروین، 4عدد موبائل فون، دو لاکھ دس ہزار (2,10000) روپے ریزگاری رقم برآمد کرلی، اسی طرح منشیات فروش عجب خان ولد اکبر خان سکنہ محلہ بنڑ کے قبضے سے 113گرام ہیروین برآمد کرلی، گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ بنڑ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
GIPHY App Key not set. Please check settings