تھانہ مینگورہ پولیس نے قماربازی کی محفل اُلٹ ڈالی،5افراد گرفتار، 1لاکھ 31ہزار پاکستانی کرنسی برآمد
تھانہ مینگورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مینگورہ کے مقامی ہوٹل کے ایک کمرے پر چھاپہ زنی کرتے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کے خصوصی احکامات پر نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور معاشرئے میں بگاڑ لانے والے سفاک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر جاری کریک ڈاون کے تحت تھانہ مینگورہ پولیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر مینگورہ کے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کاروائی میں جاری قمار بازی کی سجی سجائی ہوئی محفل تہس نہس کر رکھ دی۔موقع پر میدان میں موجود داؤ پر لگی ہوئی 1لاکھ 31ہزار پاکستانی کرنسی قبضہ میں لے کر ملزمان بخت شاد ولد نورحیات سکنہ بامپوخہ ڈگر بونیر، شاہ نواز خان ولد مدار خان سکنہ بازارگے جوڑ بونیر، اختر علی ولد فضل خالق سکنہ مکانباغ،اسرار ولد فدا محمد سکنہ لنڈیکس مینگورہ، رسول خان ولد اکبر خان سکنہ طاہر آباد کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف جرم 6GO تھانہ مینگورہ درج رجسٹرڈ کی گئی۔
GIPHY App Key not set. Please check settings