ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف عالم زیب خان مدت ملازمت پورا کرنے پر محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوگئے.
ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے جانب سے ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف عالم زیب خان کے اعزاز میں جاوید اقبال شہید پولیس لاین
تقریب میں ایس پی اپر سوات درویش خان، ایس پی ایف ار پی ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے کہا کہ ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف عالم زیب خان نہایت قابل اور خوش اخلاق افیسر تھے پولیس اور عوام کے لئے کئے گیے ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ اپ محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ہمارے دلوں سے نہیں محکمہ پولیس اپ کا ہے اور رہے گا ہمارے خدمات اپ کے لیے ہر وقت حاضر رہینگے.
تقریب کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف کو یادگاری شیلڈ پیش کی.
GIPHY App Key not set. Please check settings