*درخواست براۓ جناب ڈی سی سوات جنید خان صاحب*
کالام میں برف باری کے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے
جسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ بطور ڈی جی سپورٹس کےپی کے میں آپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں
لہذا ہماری درخواست اور مشورہ
ہے کہ اسی موسم سرما کے دوران کالام میں ٹورازم ڈپارٹمنٹ سے مل کر سنو فیسٹول کا انعقاد کیا جاۓجس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ہوٹل مالکان کا بھی فائدہ ہو گا
اور سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے نمایا ہو گا
جیسا کے آپ پہلے ہی سے کالام کے لئے بہت اچھے اقدامات کر رہے ہیں اگر اس میں سنو فیسٹول کا اضافہ بھی ہو جاۓ تو یہ بہت سے لوگوں اور خاص طور پر پاکستان کا نرم تاثر دنیا کے سامنے ابھرے گا
اگر نیو آئیر نائٹ ہم سرکاری طور پر کالام میں منائیں اس سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد آے گی کیوں کہ ان دنوں میں اچھی برف باری ہونے کے کافی امکانات ہیں
ہم آپ کے توسط سے اپنی آواز وزیراعلیٰ تک پہنچانا چاہتے ہیں ہماری درخواست پر عمل کر کے ہمیں مشکور ہونے کا موقع فراہم کریں
درخواست گزاران
نصراللہ کالام
ہوٹل ایسوسی ایثن کالام
GIPHY App Key not set. Please check settings