سوات پولیس کی کارروائی بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 3 کارندے گرفتار
ڈی ایس پی سرکل مدین شیر ولی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بحرین حبیب سید خان کی کامیاب کاروائی
بین الاقوامی صوبائی کارلفٹر گروہ کے تین کارندے
گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔4/12/21 کو ساتال بحرین سے اغوا کی جانے والا موٹر کار کے ملزمان قیصر حیات ولد عمر حیات سکنہ سیدو شریف۔ عبداللہ شاہ ولد فائیو شاہ سکنہ رشکئی نوشہرہ۔ عبدالباسط ولد نوازش علی سکنہ طورو کو گرفتار جبکہ چوتھا ملزم سلیمان ولد دوست محمد سکنہ رشکئی مردان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہے۔ ایس ایچ او بحرین حبیب سید کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2001 ماڈل X موٹر کار جو ڈاکٹر خالد سکنہ سیدو شریف کا ہےاور ایک عدد وٹس موٹر جو انکے پاس موجود تھی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بحرین نے ملزمان کو ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کو حوالہ کیا ہے ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
GIPHY App Key not set. Please check settings