ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سےتحصیل چارباغ میں بمقام دکوڑک،کشورہ،سالنڈا،ملم جبہ روڈ پر قاٸم عارضی تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن ہوا۔ سڑک کنارے پڑے ریت، بجری،کرش،پتھر وغیرہ کو ہٹا دیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں
کے خلاف قانونی کاروائی کی گٸ۔ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہیگا۔فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ ابرار احمد وزیر،ٹی ایم اے چارباغ تحصیل چارباغ،میں دکوڑک،کشورہ،سالنڈا،ملم جبہ روڈ پر قاٸم عارضی تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن ہوا۔ سڑک کنارے پڑے ریت، بجری،کرش،پتھر وغیرہ کو ہٹا دیا گیا اور دوکانداران کوسختی سے ہدایت کی سامان دکان کی حدود میں رکھیے۔چارباغ،دکوڑک،کشورہ،سالنڈا،ملم جبہ میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ اس موقع پردکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات سے اجتناب کریں اور سڑکوں فٹ پاتھوں کو ٹریفک اور عوام کے لئے کھلا رکھیں۔۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہیگا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی دکانوں کے باہر عارضی تجاوزات مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی
GIPHY App Key not set. Please check settings