ضلع سوات میں بھی کشمیر الیکشن فول پروف سیکورٹی انتظامات میں جاری.
کشمیر الیکشن 2021 جو آج کشمیر کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع میں بھی جاری ہیں، ضلع سوات میں رہنے والے کشمیریوں کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے
ہدایات کے مطابق مختلف سکولوں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کے ہدایت پر کشمیر الیکشن کو فول پروف سیکورٹی دی گئی ہیں، سیکورٹی خدمات انجام دینے میں سوات پولیس کے آفسران سمیت کل 233 اہلکاران شامل ہیں جس میں لیڈی پولیس بھی تعینات کے گیے ہیں.
ڈی پی او سوات کے احکامات پر ایس پی آپر سوات درویش خان، ایس پی لوئر سوات شاہ حسن اور ڈی ایس پیز نے ایس ایچ اوز کے ہمراہ مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور ساتھ ساتھ سیکورٹی کا جائیزہ بھی لیا، ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے ضروری ہدایات بھی جاری کیں.
GIPHY App Key not set. Please check settings