in

کے ٹو بیس تک کیسے پہنچا جا سکتا ہے؟؟ یہ سوال آج کل ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے ا…

کے ٹو بیس تک کیسے پہنچا جا سکتا ہے؟؟

یہ سوال آج کل ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے اور پوچھ رہا ہے آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ K2 بیس کیمپ تک کیسے پہنچ سکتے ہیں،اسلام آباد سے سکردو آپ بذریعہ روڈ اور بائی ائیر دونوں طریقوں سے جا سکتے ھیں۔ اسلام آباد سے سکردو کا کل فاصلہ 639 کلومیٹر ہے۔ جب آپ سکردو پہنچ جائیں گے تو وہاں سے آگے آپ کی منرل شروع ہوگی جو ایڈونچر سے بھرپور ہوگی۔سکردو سے اسکولی تک آپ نے جیپ پر سفر کرنا ہے جو قریب سات سے آٹھ گھنٹوں پر مشتمل ہوگا یہ ٹوٹل 126 کلومیٹر سفر ہے۔اسکولی میں ہی کپمپ سائٹ ہے یہ گاڑیوں کا آخری سٹاپ ہے یہاں سے آگے کسی قسم کی کوئی ٹرانسپورٹ نہیں جاتی۔ یہاں سے آگے پیدل سفر کی شروعات ہوتی ہیں،آپ کو اسکولی سے K2 بیس کیمپ تک 90 کلومیٹر پیدل چلنا ہے۔ رات کو اسکولی میں قیام کے بعد صبح آپ نے (جھولا) کی طرف پیدل چلنا شروع کریں گے۔ یہ ٹوٹل 18 کلومیٹر کا سفر ہے جو قریب تقریبا دس سے بارہ گھنٹے کی ہائیکنگ کے بعد آپ جھولا پہنچیں گے۔ جھولا کیمپ سائٹ پر رات بسر کرنے کے بعد صبح آپ یہاں سے (پائیو) کی طرف نکل پڑیں گے۔ جھولا سے پائیو تک 22 کلومیٹر کا سفر ہے، دن بھر ہائیکنگ کے بعد آٹھ سے دس گھنٹوں کی مسافت کے بعد (پائیو کیمپ سائٹ پہنچیں گے،اکثر لوگ یہاں ایک دن سٹے کرتے ہیں کیوں کہ اس سے آگے آپ کا سفر دنیا کے دوسرے بڑے گلیشئر (بالتورو) پر ھوگا جو 65 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

پائیو سے (اردوکس) 21 کلومیٹر سفر بھی کم و بیش آٹھ سے دس گھنٹوں محیط ھے، یہاں سے آپ کو ٹینگو ٹاورز کا نظارہ بھی دیکھنے کو ملے گا،ٹھنڈی یخ رات کے بعد آپ کا اگلا سفر اردوکس سے (گورو 2) کی طرف ہے یہ بھی 15 کلومیٹر کا سفر ہے یہ سفر کرنے کے بعد آپ منرل مقصود کے قریب پہنچ چکے ہیں
نیکسٹ آپ نے (گورو 2) سے (کنکورڈیا) کی طرف اپنا سفر جاری رکھنا ہے جو 12 کلومیٹر پر محیط ہے۔
کنکورڈیا پہنچ کر پہلی نظر میں آپ کو مرشد کا دیدار ہوگا،یہ عظیم الشان چوٹی دنیا کی دوسری بڑی چوٹی ہے
1953 میں امریکی کوہ پیماں جارج بیل نے K2 کو Savage Mountain نام دیا ان کا کہنا تھا ایک خطرناک پہاڑ ہے جو آپ کو مارنے کی کوشش کرتا ہے۔
اگر آپ K2 کے قدموں میں جانا چاہتے ہیں تو کنکورڈیا سے آپ کو K2 بیس کیمپ تک مزید 11 کلومیٹر کی ہائیکنگ کرنی ہوگی اور یوں آپ K2 بیس کیمپ پہنچ جائیں گے۔
اس کے علاوہ آپ گیشربرم 2 (8،035 میٹر) براڈ پیک (8،051 میٹر) بھی دیکھ سکتے ہیں۔
کتنے پیسوں میں کے ٹو بیس تک جا سکتے ھیں تو یہ مختلف ٹورسٹ کمپنیوں کا کے مختلف ریٹ ہیں کم سے 1 لاکھ پچاس سے شروع ہوتے ہیں اور پانچ لاکھ تک جاتے ہیں سہولیات کی فراہمی کی بنیاد پر ۔۔۔!!!

نوٹ۔ ہوسکتا ہے اس میں بہت ساری چیزیں رہ گئی ہوں کیوں کہ میں کوئی کوہ پیماں نہیں ہوں یہ ڈیٹا مختلف سائٹ سے لے کر اس کو آسان الفاظ میں لکھنے کی کوشش کی ہے امید کچھ سوالات کے جوابات عام آدمی کو مل گئے ہوں گے۔

زعفران زیب ستی ۔۔۔!!!


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0