in

سوات کو ڈینگی مچھر کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اجلاس، سرکاری عمارات کی چھتوں کی مرحلہ وار صفائی ک

سوات کو ڈینگی مچھر کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اجلاس، سرکاری عمارات کی چھتوں کی مرحلہ وار صفائی کا فیصلہ۔
سوات: پیشگی اقدامات کے پیشِ نظر سوات میں ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے سے متعلق اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسم بہار و گرما کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش اور بیماری کی روک تھام سے متعلق پیشگی اقدامات اور طریقہ کار پر غورو خو ض کیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ضلعی ڈینگی روک تھام و رسپانس یونٹ فوکل پرسن ڈاکٹر فضل عارف کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پچھلے سات مہینوں کے دوران ضلع بھر میں تقریباً 20 لاکھ ایسے اندرونی جگہوں کی چیکینگ کی گئی جہاں ڈینگی لاروا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ انسپکشن کے دوران 88 مختلف جگہوں پر لاروا پایا گیا تھا۔ اس کے علاؤہ 38479 کھلی فضاء میں افزائش کے ممکنہ جگہوں کی بھی چھان بین کی گئی۔ اس دوران 247 مختلف جگہوں پر لاروا موجود تھا۔ عوامی آگاہی کے لئے تقریباً 70 ہزار سیشنز منعقد کئے گئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریاض علی خان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے جو علاقے زیادہ متاثر تھے وہاں خصوصی توجہ دی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری عمارات خصوصاً سکولوں کی چھتوں کی مرحلہ وار صفائی کی جائے گی۔اجلاس میں لاروے کی موجودگی جاننے کے لئے انسپکشن بھی تیز کرنے کا فیصلہ ہوا تاکہ صورتحال جان کر بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔ سول ڈیفنس، ٹی ایم ایز اور دیگر متعلقہ محکموں کی تربیت بھی کی جائے گی تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو قابو میں رکھا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0