in

مورخہ:2020-10-07 فون:9240393-0946 ای میل:dposwat@gmail.com پریس ریلیز سوات پولیس کے 9ماہ کی

مورخہ:2020-10-07
فون:9240393-0946
ای میل:dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
سوات پولیس کے 9ماہ کی کارگردگی رپورٹ
انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی نگرانی میں سوات پولیس نے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث212ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیاجبکہ 10اندھے قتل کے مقدمات کو جدید سائنسی خطوط کے ذریعے ٹریس کرکے ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچایا گیا، اقدام قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف بروقت کاروائی کرتے ہوئے 208ملزمان کو آلہ ضرر سمیت گرفتار کر لئے گئے، چوری کے مختلف مقدمات میں ملوث194ملزمان کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مال مسروقہ 6عدد گاڑیاں برآمد کرلی ہیں جبکہ ضلع ہذا میں مختلف مقامات سے موٹر سائیکلز چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 82عدد مختلف برآنڈز موٹرسائیکل برآمد کر لئے ہیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2028ملزمان کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 499کلوگرام چرس، 41.7کلوگرام ہیروین، 5.25کلو گرام افیون، 2.138کلو گرام آئس اور 2456لیٹر شراب برآمد کئے گئے۔ غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 100افراد کے خلاف کاروائی کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 49کلاشنکوف، 27 رائفل، 309بندوق، 943پستول، اور 38239عدد کارتوس، 3عدد ہینڈ گرنیڈ، 70عدد خنجر، ایک عدد مارٹر گولہ برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئی۔
۹ماہ کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے مجرم اشتہاریوں سمیت سنگین نوعیت کی 245مجرمان اشتہاریان گرفتار کر لئے۔ اسی طرح اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے 9رکنی گروہ کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے مجموعی طور پر 4لاکھ 41ہزار روپے، 3عدد سونے کی انگھوٹیاں، ایک عدد موٹر سائیکل، ایک عدد موبائل برآمد کئے گئے۔ اغوائیگی کے مقدمات میں 4ملزمان کو گرفتار کرکے اغوا شدہ 2بچوں کو با حفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کئے گئے۔
پولیس میں سزا و جزاء کا عمل بدستور جاری ہے تا ہم 9مہینوں کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے سوات کے 1225پولیس افسران و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا ہے جبکہ 185کو سزا دی گئی۔
پولیس اصلاحات کے بدولت ضلع ہذا میں مختلف نوعیت کے مسائل ڈی آرسی کے ذریعے حل کئے گئے ہیں اور فریقین کے باہمی رضا مندی سے اُن کے مسائل بروقت حل ہو کر جن کی بنا ء پر علاقہ معززین اور سماجی شخصیات نے پولیس آفسران کی اس گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واضح پیغام دیا کہ ضلع سوات کے امن کو خراب کرنے والے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہینگے اور اُن کو کیفر کردار تک پہنچا ئیں گئے اور ضلع سوات کے آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرینگے، انہوں نے اپنے پیغام میں عوام اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سوات پولیس کا ساتھ دے کر منشیات جیسے ناسور کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0