in

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سوات کی کمیٹی روم میں ایک ا

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سوات کی کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی تمام جاری ترقیاتی منصوبوں و پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور ہر سکیم سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوئی گیس سے متعلق بڑے پائپ لائن کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے اور آئندہ سردیوں میں انشاءاللہ گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوگا اور ضلع بھر میں جہاں جہاں بھی گیس کی رسائی موجود ہے وہاں پر لوگوں کو صحیح پریشر کے ساتھ گیس ملتا رہے گا اجلاس میں مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق محکموں کے سربرراہوں نےبھی شرکت کی اور اپنے اپنے مخکموں کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پراگرس رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے اجلاس کو بتایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق مکمل مانیٹرنگ کی گئی ہے آور اعلی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تجاوزات کی زد میں آنے والی جو نا جائزعمارات مسمار کرنے ہیں انہیں جلد از جلد مسمارکریں تاکہ سڑکوں کی اصل حدود واضح ہو جائے اور ٹریفک کے مسائل حل ہوں۔


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0