in

تاریخ:21/7/2020 ای میل:dposwat@gmail.com فون نمبر:0946.9240393

تاریخ:21/7/2020
ای میل:dposwat@gmail.com
فون نمبر:0946.9240393

پریس ریلیز
جنگلات کی قدرتی حسن کو تباہ کرنے والے افراد کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائیگی۔قاسم علی خان ضلعی پولیس آفیسر
سوات (پریس ریلیز)جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا۔اس سلسلے میں گزشتہ رات ایس ایچ او کبل شریف اللہ خان نے بدوران گشت اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بمقام کبل قلاگے نان کسٹم پیڈ ڈایئنا نمبری AD1977اور AE 3894کے تلاشی لیتے ہوئے مذکورہ ڈایئنوں سے غیر قانونی لوڈ شدہ لرونہ تختے برامد کرتے ہوئے ملزمان سید علم ولد بونیرے سکنہ قلاگے،محمد ریاض ولد محمد نظیر سکنہ قلاگے کو گرفتارکر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ کبل منتقل کیا،جبکہ ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی اختر علی خان اپنے ٹیم کی ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران موبایل گشت دو نان کسٹم پیڈ ڈایئنوں میں لوڈ شدہ غیرقانونی لکڑی ازقسم بنج برامد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جسکو بعدالت ACکبل نے مبلغ 85000روپے جرمانہ کیا۔
ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے خبر دار کیا ہے کہ درختوں کے کٹائی میں ملوث افراد اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی جا ری رہے گی۔اور جو لوگ جنت نظیر وادی سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اُن کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی اور ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائیگی۔

ترجمان
سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0