in

یہ تصاویر کیا کہتی ہیں؟ کیدام (کمل) گاؤں کے جنگل کی ہیں۔ کیدام جنگل کالام فارسٹ …

یہ تصاویر کیا کہتی ہیں؟ کیدام (کمل) گاؤں کے جنگل کی ہیں۔ کیدام جنگل کالام فارسٹ کے سب ڈیویژن بحرین نارتھ میں پڑتا ہے۔ یہ تصاویر مجھے کیدام گاؤں کے 3 باشندوں نے بھیجی ہیں۔ یہ حالیہ تصاویر ہیں۔
کورونا ایا۔ لوگ لاک ڈاؤں میں چلے گئے۔ سرکاری اداروں/محکموں کا کام بھی متاثر ہوا۔ ایسے میں جرم سے منسلک لوگ آذاد ہوگئے۔ وقت اور موقعے کا فائدہ اٹھایا۔ ہاتھ جنگل پر صاف کیا۔
کیدام جنگل تورول بیلٹ میں بڑے جنگلوں میں سے ایک ہے۔ زرخیز تھا اب نہیں رہا۔ جتنے بھی جنگلات کے سمگلرز ہیں ان کے رابطے اس گاؤں کے مقامی سمگلرز سے کافی گہرے اور پرانے ہیں۔
اگر مقامی طور پر لوگ صرف اپنے استعمال کے لیے جنگل میں سے کچھ سوکھا، گرا ہوا کاٹے تو دکھ نہیں ہوتا لیکن ایسی کٹائی صرف سمگلنگ کے لیے ہوسکتی ہے۔
لوگ اگر خود باز نہیں اتے تو قانون کو حرکت میں انا چاہے اور مجرموں کو سزا دے۔ کسی کی نہ سنے اور کسی کی باتوں میں نہ ائے!





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0