in

مورخہ:14-05-2020 فون:0946-9240393 ای میل:dposwat@gmail.com پریس ریلیز قتل کو حادثے کا نام

مورخہ:14-05-2020
فون:0946-9240393
ای میل:dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
قتل کو حادثے کا نام دینے کی کوشش نا کام، سوات پولیس نے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا
گزشتہ روز کالاکوٹ کے علاقہ بتکو سخرہ میں قتل ہونے والے روزی خان ولد سیف الرحمان کے قتل میں ملوث اُن کا بیٹا عطاء اللہ آلہ قتل (کلہاڑی)سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق: مورخہ12-05-2020کو رپورٹ ہوا کہ مٹہ کے علاقہ بتکو سخرہ میں ضعیف العمر شخص پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہو چکا ہے، جس کے لاش کو مٹہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس پی آپر سوات فرمان خان کو اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لئے ٹاسک سونپ دیا، ایس پی آپر سوات فرمان خان نے ایس ڈی پی اُو مٹہ پیر زر بادشاہ، ایس ایچ اُو تھانہ کالاکوٹ سرباز خان اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی، پولیس ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے جس سے معلوم ہوا کہ متوفی کا موت حادثاتی نہیں بلکہ انہیں کلہاڑی سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے انوسٹی گیشن کے دوران متوفی کے بیٹوں اور رشتہ داروں کو شامل کیا دوران انٹاروگیشن متوفی کے بیٹے عطاء اللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے والد روزی خان کو بعد نماز عشاء مسجد سے واپسی کے دوران کلہاڑی سے وار کرکے قتل کیا ہے۔ جس پر تھانہ کانجو کالاکوٹ نے ملزم عطاء اللہ ولد روزی خان سکنہ بتکو سخرہ کے خلاف مقدمہ علت 253جرم 302تھانہ کالاکوٹ درج درجسٹرکیا۔

ترجمان
سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0