عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراوانی یقینی بنائیں۔ڈی سی سوات کی ہدایت-
************
صوبائی حکومت کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سوات نے مارکیٹ میں آٹا سمیت دوسرے اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ عام لوگوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے اور مارکیٹ میں اشیائے صرف کی منصوعی قلت کا سدباب ہوسکے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر مختلف ٹیمیں ضلع بھر میں مصروف عمل ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی خان نے محکمہ خوراک اور ہلال فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں کے ہمراہ مختلف پانچ فلور ملز پر چھاپے لگائے گئے اور وہاں پر آٹا کی معیار اور مقدار کا معائنہ کیا شانگلہ فلور ملز پانڑ میں چھاپے کے دوران 210 بوری غیرمعیاری آٹا ضبط کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت کی اس موقع پر ملز مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے آٹا کی معیار برقرار رکھنے اور مقامی مارکیٹ کو آٹا کی سپلائی میں تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا گیا جبکہ بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی وارننگ دی گئی دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے بھی اپنے علاقے میں قائم تین فلور ملز پر چھاپے مارے اور وہاں پر آٹا کی معیار ومقدار سمیت سپلائی کی روانی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام عملے کو ہدایت کی کہ وہ تمام بازاروں اور ملز پر کھڑی نظر رکھے اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراوانی کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
in Swat Police
Kb si isa hoga inshallah?
Deolai 20 kilo ata 1200 rupai
Good efforts sir. Ka charta daga shan da har sa tapos kedalai no da society ba dase na kharabedala da awamo complaints ba hm km wo.
great sir
Very good.
Sir, control price of flour in Mingora bazar may please be ensured.