in

گورنمنٹ کالجز طلباء کا سوات یونیورسٹی کےخلاف احتجاج بارے، یونیورسٹی انتظامیہ، کالجز پرنسپلز اور طلبا

گورنمنٹ کالجز طلباء کا سوات یونیورسٹی کےخلاف احتجاج بارے، یونیورسٹی انتظامیہ، کالجز پرنسپلز اور طلباء کے ساتھ کامیاب اجلاس۔
********************
سوات میں مختلف گورنمنٹ کالجزکے طلباء کی طرف سے سوات یونیورسٹی کے انتظامیہ اور فیسوں میں اضافے کے خلاف حالیہ احتجاجوں کے برعکس یونیورسٹی انتظامیہ (کنٹرولر، پرووسٹ/ڈائرکٹر ایڈمیشن، ٹرژرر)، گورنمنٹ کالجز پرنسپلز اور مختلف کالجز کے بی-ایس کے طلباء کے ساتھ آج اجلاس منعقد ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے جانب سے امتحانی فیسوں میں اضافے کے خلاف سوات کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے تھے، اس سلسلے میں آج وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے زیر صدارت اعلٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی انتظامیہ، کالجز کے پرنسپلز اور طلبہ نے شرکت کی، طلباء کو بتایا گیا کہ اُن کے مسائل اور فیسو ں میں اضافے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ کو وقتی طور پرپُرانے فیس بحال کرنے کا کہا گیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ کے لیے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کمیٹی کو سفارش بھیج دی جائیگی، یونیورسٹی انتظامیہ کو فی الحال وقتی طور پر فیصلہ واپس لینے کے احکامات جاری کئے گئے۔
فورم کو بتایا گیا کہ سوات دہشت گردی، سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ علاقہ ہے اور یہاں کے طلباء و طالبات کو بنیادی تعلیم کی ذمہ داری اولین ترجیح ہے، آخر میں جہانزیب کالج کے طلباء کی سے طرف پیش کردہ دیگر چھوٹے مسائل کے فوری حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ کو ہدایات جاری کی، طلباء نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0