in

#Rose_Lake Aka Jawar Lake Bar Chambar #Swat_Valley #Ratti_Gali Of Swat اس رات

#Rose_Lake Aka Jawar Lake Bar Chambar #Swat_Valley

#Ratti_Gali Of Swat
اس رات ہم کتنے ستارے توڑ لائے۔۔اور بہت سے ستارے اپنی آنکھوں میں چھپا لئے ۔۔
اس رات دور پہاڑوں اور جھیل کے ساتھ چاند نہیں تھا ۔۔۔۔۔ بس ستارے تھے جن میں سے کچھ ہم نے چرا لئے تھے ۔۔۔۔۔ اپنے آنے والے دنوں کے لیے۔۔۔۔
جھیل کے قریب لیٹے ہم دونوں آسمان کو تکتے رہے
پھر کتنا ہی وقت اسی طرح گزرا ۔۔۔۔ پھر تم نے آہستگی سے میرے کان میں کہا آؤ اب جھیل کے کنارے بیٹھ کر جھیل میں ۔۔۔ستارےدیکھتے ہیں۔۔۔۔ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اٹھایا اور ہم جھیل کے اتنے قریب ہو کے بیٹھے ۔۔۔ کہ جھیل کے ساکن پانی میں ستاروں کے جھرمٹ کے عکس میں ہمارے عکس بھی ساکت ہو گئے۔۔۔۔۔ یوں لگا جیسے آسمان ہمارے لئے زمین پر آ گیا تھا۔۔۔ یا یوں ک ہم اپنا عکس آسماں پر موجود تاروں میں دیکھتے تھے۔۔۔۔
یوں محسوس ہوتا تھا کہ جب کائنات بنی ہم یہیں پر بیٹھے تھے۔۔۔اور جب تک رہے گی تب بھی یہاں ہی موجود ہوں گے۔۔۔۔
ایک پہاڑ کے دامن سے
ہلکا سا سپیدہ نظر آیا ۔۔
اور ستارے آسمان سے جانے لگے ۔۔۔ بس ایک ستارہ روشن تھا صبح کا تارا ہم چونکہ بے شمار ستارے ۔۔۔ چرا چکے تھے اس لیے اس کو جانے دیا۔۔۔ لیکن للچائی نظروں سے اوجھل ہونے تک
دیکھتے رہے۔۔۔
پھر سورج نکلا اور پرندوں کی چہل پہل شروع ہوئی ۔۔۔۔ پھرھم وہاں سے اٹھے بہت کچھ لئے ہوئے ۔۔ اپنے آنے والے ان دنوں کے لیے ۔۔۔ جب ہماری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہوں گی۔۔۔ اور نظر آنا بھی کم
ہو جائے گا ۔۔۔ کسی کی بات سمجھنا مشکل ہو گا ۔۔۔ اور ہم اپنی موت کے انتظار میں۔۔۔ اپنے کسی بہو اور بیٹے کے رحم و کرم پر بیٹھے ہوں گے۔۔۔ تب ہم اپنے
ستارے نکالیں گے ۔۔۔ جو ہم نے چرائے تھے ۔۔۔ ویسی کتنی ہی راتوں میں۔۔۔۔ مل کے
عمارہ نثار

Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0