in

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ڈینگی بخار سے بچاو مہم کی میٹنگ کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ڈینگی بخار سے بچاو مہم کی میٹنگ کا انعقاد۔
ڈینگی بخار سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں آج ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات، ڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر سوات، فوکل پرسن سیدو ٹیچنگ ہسپتال، اے سی بابوزئی، ٹی ایم او بابوزئی، سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی سوات، اوردوسرے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ تمام اہلکار جانفشانی سے اپنا کام جاری رکھیں تا کہ سوات سے ڈینگی کا مکمل کاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ مزید ڈینگی کے علاج کے لیے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلڈنگ میں الگ وارڈز بنائے جا چکے ہیں تا کہ ممکنہ طور پر ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
سوات کے عوام سے گزارش ہے ڈینگی کی افزائش کو روکنے اور کم کرنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ کھلی فضا میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔
آئیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ مل سوات سے ڈینگی کامکمل خاتمہ ممکن بنائیں۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0