سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آزادی نائٹ کی رنگارنگ تقریب۔
ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سب سے بڑے تقریب کا اہتمام ڈپٹی کمشنر سوات نے سیدو شریف ائرپورٹ میں کیا تھا۔ پاک فوج کے جی او سی ملاکنڈ مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب میں ضلع بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز اور مختلف مکاتب فکر کے لوگ موجود تھے۔ آرمی پبلک سکول اور خپل کور ماڈل سکول کے بچوں اورایف سی کے جوانوں نےرنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ پشتو کے معروف گلوکار شان یوسفزئی اوردوسرےمقامی گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے۔ تقریب پاکستان زندہ آباد ،پاک آرمی زندہ آباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ تقریب کے اختتام پر30 منٹس کے فائر ورک کااہتمام بھی کیا گیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محصود نے خوشی کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم اور باالخصوص سوات کے عوام کو دلی مبارک باد دی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی۔
in Swat Police
GIPHY App Key not set. Please check settings