مينگورہ سوات کا رہائشی نوجوان جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگیا تھا، کو اپنے اپریشن کے لیے ستائیس لاکھ روپے درکار تھے، جو کہ ایک ناممکن رقم تھی لیکن سوات کے کچھ لوگوں نے اس کے لیے کمپین شروع کی جس میں بعد میرے لاہور کے ایک دوست نے بھی حصہ لیا اور پاکستان کے ساتھ ساتھ کئی ممالک سے پاکستانیوں نے رقوم بھیجی اوراللہ کے فضل وکرم سے ستائیس لاکھ کی خطیر رقم جمع ہوگئی ، سوات کے معتبر فلاحی شخصیات ان جوانوں کے جذبے پہ حیران ہیں اورانہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ آخر میں وضاحت کرتاچلوں کہ یہ کسی ایک بندے کا کام نہیں تھا اس میں کافی سارے لوگوں نے جوش وخروش اور جذبے سے حصہ لیا۔ اعجاز بہت زیادہ مشکور ہیں ان لوگوں کا، آئیے اس کے تاثرات جانتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ آگے بھی اسی طرح جذبے سے کام کرینگے۔
GIPHY App Key not set. Please check settings