in

کل 9 ‘ اپریل کلین اینڈ گرین پاکستان’ مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام مختلف جگہوں میں صفائی وشج

کل 9 ‘ اپریل کلین اینڈ گرین پاکستان’ مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام مختلف جگہوں میں صفائی وشجرکاری مہم کا زورو شورسےانعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، اے ڈی سی محمد فواد، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامرعلی شاہ، ایجوکیشن، ٹی ایم اے، ڈپلیو ایس ایس سی اورمحکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی اور مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ صفائی اور شجر کاری مہم کا پہلا پروگرام بمقام مینگورہ خوڑ نزد مینگورہ پولیس سٹیشن منعقد ہوا۔ جسمیں ادارہ ماحولیات، ٹی ایم اے، ڈبلیو ایس ایس سی، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندوں کے علاوہ سکول کے طالبعلموں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اسکے بعد تمام لوگوں نے پریس کلب سے تاج چوک تک آگاہی واک کیا، آگاہی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کی، اس موقع پر اے ڈی سی محمد فواد خان ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ اور سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم سمیت بڑی تعداد میں علاقے عمائدین ، سکول کے بچے اور سول ڈیفنس اور سول سوسائٹی موجود تھے۔ ڈپٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر مینگورہ شہر کو خوبصورت اور ماحولیاتی الودگی سے پاک کرکے اک ماڈل شہر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے متعلقہ ٹی ایم اوز اور سول سو سائٹی کے ساتھ ملکر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری اور صفائی مہم منعقد کی۔ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انم نصیر نے ڈی ای او زنانہ اور گرلز سٹوڈنٹس کے ساتھ سیدو شریف شہدا پارک میں کلین اند گرین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری مہم منعقد کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ ریاض علی نے شجرکاری اورواک کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول خوازہ خیلہ میں سیمینار کا منعقد کی۔
مینگورہ میں واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تاجروں میں بایوڈی گریڈیبل بیگز تقسیم کئے اور تاجر برادری نے رضا کارانہ طور پر شاپنگ بیگز انتظامیہ کے حوالے کئے ، جسکو تلف کردیا گیا ، اس موقع پر تاجر برادری نے شاپنگ بیگز کے مکمل خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر اندر بائیو ڈی گریڈیبل بیگز کے استعمال کا وعدہ کیا۔













Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0