ضلعی انتظا میہ اور ‘نوے جوند آرگنائزیشن ‘کے زیر اہتمام منشیات کے عادی بچوں اور جوانوں کے لیے سپورٹس گالا کا اہتمام۔
**********************
ٓایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان کے زیرِ صدارت جمعہ کے روزبوقت 2:00بجے نشئی افراد کے بحالی سنٹر’نوے جوند’ میں شروع کردہ سپورٹس گالا کا ایک پُر وقار اختتامی تقریب منعقد ہوا۔ تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر سوات حضرت اللہ خٹک، اسسٹنٹ ڈائرکٹر NCHD، سوات کے مشہور ہ عظیم شاعر عبدالرحیم روغانے اور دیگر شعراء، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ADCسوات محمد فواد خان نے نوے جوند کے خدمات کو سراہا، اور خاص طور پر آرگنائزیشن کے ڈائرکٹر ریاض احمد حیران کی منشیات کے خلاف کاوشوں اور جدوجہد کو بہت سراہا اور اُن کو اِس نیک کام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ضلعی سپورٹس آفیسر نے اس موقعے پر نوے جوند کے بچوں کے لیے مختلف قسم کے سپورٹس سامان اور شرٹس کا اعلان بھی کیا۔
پروگرام کے اختتام پر مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا، جسمیں شعراء نے امن کی بحالی اور منشیات کے خلاف نظمیں پیش کیں۔ اور آخر میں ADCسوات اور دیگر مہمانوں نے سپورٹس گالا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ جیتنے اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
in Swat Police
GIPHY App Key not set. Please check settings