in

آج ضلعی انتظامیہ نے

آج ضلعی انتظامیہ نے
‎تنظیم شہری دفاع کے ساتھ ملکر سوات میں 23 مارچ پاکستان ڈے کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا۔
‎ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس ثاقب رضا اسلم نے کی جبکہ۔ پاک فوج کے بریگیڈئیر کاشف مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج سول ڈیفنس محمّد الیاس کی سربراہی میں شہری دفاع کے سینکڑوں رضاکاروں اور محافظین نے سیدو شریف چوک سے جہانزیب کالج ودودیہ ہال تک ایک شاندار ریلی نکالی ریلی میں شہری دفاع کے چیف وارڈن محمّد علی، تمام سینئر وارڈنز، پوسٹ وارڈنز اور محافظین نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے بھرپور طریقے سے قوم کو آزادی مبارک ہو، پاکستان زندباد اور پاک فوج زندباد کے نعرے لگائے ریلی کے آخر میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے جوانوں اور بوائے سکاوٹ کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ثاقب رضا اسلم، بریگیڈئیر کاشف اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے یہ وطن قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا مگر آج اسی سال بعد ہمیں اس عطیہ خداوندی کی قدردانی کرتے ہوئے اسکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے انتھک محنت کرنی ہے اس موقع پر کنٹرولر سول ڈیفنس ثاقب رضا اسلم نے بریگیڈیئر کاشف کو قومی پرچم کا تحفہ بھی پیش کیا۔












Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0