in

سوات پولیس کی بروقت کاروائی،اندھے قتل کا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار تاریخ:13/3/2019ای میل:dposwat@gmai

سوات پولیس کی بروقت کاروائی،اندھے قتل کا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

تاریخ:13/3/2019

ای میل:dposwat@gmail.com

فون نمبر:0946.9240393

پریس ریلیز

سوات پولیس کی بروقت کاروائی،اندھے قتل کا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی خانخیل خان کے نگرانی میں ایس ڈی پی او سرکل کبل اکبر محمد خان شنواری کے قیادت میں ہمراہ ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی کے حدود میں ہونے والے اندھے قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں الہ قتل سمیت گرفتارلیا۔

تفصیلات کے مطابق 10-03-2019 کو علاقہ تھانہ شاہ ڈھیری کے حدود چر قاضی آباد میں قتل ہو نے والے دوشیزہ مسماۃ(ب) جس کی شادی خان زمین نامی شخص سے تقریبا 13سال قبل ہو ئی تھی جس سے مقتولہ کے4بیٹے اور 3 بیٹیا ں بھی ہیں مقتولہ کا شوہر 17/18 ماہ سے بسلسلہ محنت مزدوری بیرونی ملک سعودی عرب میں مقیم تھا۔

اور وہ تقریبا22/23 یوم قبل واپس سعو دی عرب سے اپنے گھر آکر اپنے بیوی مقتولہ مسماۃ (ب) کے نسبت ناجائز تعلقات کے بارے میں معلوم ہو کر ملزم خان زمین نے پستول کے ذریعے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق معلوم ہو کر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن جنا ب ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنا اور گرفتا ر کرنے کا ٹاسک زیر قیادت ڈی ایس پی کبل سرکل اکبر محمد شینواری ، ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیری اعتبار خان تفتیشی افسر فضل وہاب خان کو سونپ دی جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں برو ئے کار لاتے ہو ئے جدید خطوط کے ذریعے تفتیش شروع کر کے اخر کا واقعے میں ملوث ملزم مقتولہ کے شوہر خان زمین ولد شاہ گلعمبرسکنہ چر قاضی آباد تحصیل کبل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے۔

ترجمان

سوات پولیس

Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0