in

سوات میں پیسٹی سائیڈزڈیلر کے لئے ورکشاپ کا انعقاد۔

سوات میں پیسٹی سائیڈزڈیلر کے لئے ورکشاپ کا انعقاد۔
*************************************************
محکمہ زراعت (شعبۂ توسیع) اور سوات ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پیسٹی سائیڈڈیلرزکے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام بمقام مڈل فام سروس سنٹر آمانکوٹ ضلع سوات بتاریخ 30 تا 31 اکتوبر 2018کا انعقاد کیا گیا تھا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم تھے جس میں صوبے کے مختلف ا ضلاع جس میں ضلع سوات، بو نیر، شا نگلہ، دیراپر،دیر لور، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان سے تعلق رکھنے والے 110ڈ یلرز حضرات نے شرکت کیں۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے ا پنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ترقی میں پیسٹی سائیڈز ڈیلر کا کردار بہت اہم ہے۔ اس لیے وہ اپنے کردار کو ذمہ داری اور ایمانداری سے ادا کریں۔ تاکہ ان کے کاروبارکے ساتھ ساتھ ماحول بھی ٹھیک ہو اور علاقہ زرعی ترقی کے راہ پر گامزن ہو۔ محکمہ زراعت شعبۂ توسیع کے ضلعی ڈائرکٹر جان محمد نے ٹریننگ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ اس تر بیت سے شرکاء زرعی اودیات کے محفو ظ اورماحول دوست طریقوں اورزراعت کی ترقی کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی۔ ٹریننگ کوارڈینیٹر ڈاکٹر عدالت خان اور کریم خان اور دوسرے ما ہرین نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے ۔ جس میں زرعی ادویات کے محفوظ استعمال اور قانونی تقاضوں کے متعلق آ گاہی شامل ہیں۔
آ خر میں پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم اورمحکمہ زراعت شعبۂ توسیع کے ضلعی ڈائرکٹر جان محمد نے ٹریننگ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔













Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0