in

تاریخ:13/9/2018 فون نمبر:0946.9240393 ای میل :dposwat@gmail.com پریس ریلیز ضلعی پولیس سربراہ سید اشف

تاریخ:13/9/2018
فون نمبر:0946.9240393
ای میل :dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کا بیدرہ اور درشخیلہ میں علاقہ عمائدین،ویلج کونسل ناظمین و کو نسلران سے ملاقاتیں
تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ سوات سید اشفاق انور نے تحصیل مٹہ کے علاقوں بیدرہ اور درشخیلہ میں علاقہ معززین ،ویلج کونسل ناظمین و کونسلران سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقات میں ڈی پی او سوات نے کہا کہ پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ فراہم کر نا اور لوگو ں کی خدمت کرنا ہے۔پولیس ہر قیمت پر علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کریگی۔جرائم کے خاتمے کے لئے آپ لوگ کرائم اور کریمینلزکے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔آپ کے علاقہ سے سود خوری کے شکایات بھی آرہے ہیں جن پر ایکشن لیتے ہو ئے اب تک 7افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہیں ۔اس علاقے میں چوروں کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں لیکن یہ صر ف افواہیں ہیں ان میں کو ئی صداقت نہیں ہمارے پولیس کے جوان چو کس و چو کنہّ اور گشت پر مامور ہے۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ آپ لوگ یونین کونسل کے منتخب نمائندے ہیں آپ رضا کارانہ طور پر ہمیں دو رضا کار دیں جو پولیس کے ساتھ ملکر رات کو گشت کریں تا کہ آپ کو اطمینان ہو کہ پولیس پوری تندہی سے اپنی فرائض انجام دے رہی ہے مزید کہا کہ کسی کو بھی ہو ائی فائرنگ کی اجازت نہیں دی جا ئیگی ۔
علاقے کے عمائدین اور ویلج کونسل کے ممبران نے ڈی پی او سوات کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اپنے علاقے سے جرائم پیشہ افراد ،سودخوری اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا ساتھ دینے عزم کیا اور یہ عہد کیا کہ اپنے علاقے سے تمام جرائم کا خاتمہ کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرینگے اور اپنے علاقے کو پُرامن بنا ئینگے۔آخر میں ڈی پی او سوات نے تعاون کرنے پر علاقہ عمائدین اور ویلج کونسل ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔
ترجمان
سوات پولیس



Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

One Comment

Loading…

0