in

” وادی چاتیکل وجاروگو آبشار، مٹہ سوات” تحریر و عکاسی: توصیف شاہ۔ ٹیم ٹریکنگ سوات…

” وادی چاتیکل وجاروگو آبشار، مٹہ سوات”
تحریر و عکاسی: توصیف شاہ۔
ٹیم ٹریکنگ سوات ویلی۔

اگر آپ سوات میں کشمیر جیسی خوبصورتی دیکهنا چاهتے هیں تو یہ آپکو مٹہ کی حسین وادیوں میں مل سکتی هے. مٹہ کی ان حسین وادیوں میں سے ایک وادی چاتیکل کی هے. سرسبز وشاداب پہاڑوں سے گری هوئی وادی چاتیکل مٹہ بازار سے اٹهائیس اور مینگوره سے تقریباََ باون کلومیٹر کے فاصلے پردرال کے پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے. مٹہ سے چاتیکل جاتے هوئے اپکو مختلف قسم کے پهلوں کے بےشمار باغات نظر آئینگے. یہ علاقہ سیب کی پیداوار کیلئے کافی مشهور هے.اس پورے علاقے کا موسم پل بهر میں بدلتا رهتا هےاور زیاده تر ابر آلودہی رهتا هے. وادی چاتیکل کو منفرد مقام اس لئیے بهی حاصل هے کیونکه اس میں پاکستان کے بلند اورخوبصورت آبشاروں میں سے ایک آبشار “جاروگو” واقع هے جسکی اُنچائی تقریباََ 120میٹرہے. جاروگو آبشارتک جانے کیلئے چاتیکل سےآگے مزیدسات کلو میٹر پیدل جانا پڑتاهے. مینگوره سے جاروگو آبشار تک ایک دن میں جانا اور واپس آنا ممکن هے بشرطیکه صبح سویرے نکلا جائے. ویسے تو پورے راستے پر پبلک ٹرانسپورٹ ملتی هے لیکن اگر اپنی گاڑی هوتوزیاده آسانی رهتی هے. چاتیکل سے تهوڑا آگے ایک ٹینٹ هوٹل بهی ہے جهاں اپکو کهانا مل سکتا هے اور ایک دو جگهوں پر چائے کے ٹیمپر ری هوٹل بهی هیں.

احتیاط: اگر بارش تیز اور زیاده دیر تک هو تو جاروگو ٹریک کرنے سے پرهیز کریں اور اگرآپ وهاں پر موجود هیں تو وهاں سے چاتیکل نکلنے کی کوشیش کریں کیونکہ چاتیکل سے آگے آبشار تک کا سارا راسته دو تنگ پہاڑوں کے درمیان جاروگو چڑ (ناله) کے کنارے پر واقع ہے جس میں بارش کی وجه سے پانی کے بہاؤ کے تیز هونے کا خطره هوتا ہے جو آپکے لئیے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے
جاروگو ابشار اور چاتیکل کا نقشہ البم کے آخر میں موجود ہے۔













Written by Trekking Swat Valley

This page is to promote tourism in Swat valley. We will post images of beautiful explored and unexplored places of the Swat valley, KPK, P A K I S T A N

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

18 Comments

Loading…

0