تاریخ4/9/2018
فونمبر:0946.9240393
ای میل:dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
ڈویژن بھر کی ڈی آر سی چئیرمینز/ ممبران کی میٹنگ
تفصیلات کے مطابق آج سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی آر سی چئیرمینز اور وائس چئیرمینز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملاکنڈ کے 6اضلاع سے آئے ہوئے مندومین نے ڈی آر سی کے آفادیت اور عوام میں اس کے پزیرائی کے بارے میں تفصیلاً بات کی بونیرکے ڈی آر سی چئیرمین نے مندومین کو آگاہ کیا کہ ڈی آر سی بونیر نے ایک ایسے دشمنی کو راضی نامہ میں تبدیل کیا جس میں اب تک 4قتل ہوچکے ہیں۔ڈی آر سی سوات کے چئیر مین نے ڈی آر سی کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ پچھلے سال کے 8مہینوں میں ہزاروں مقدمات کا راضی نامہ کیا جس میں سب سے قابل ذکر کوکارئ زمین کا تنازعہ تھا ، جس سے علاقہ ویران ہو چکا تھا ڈی آری سی کے کاوشوں کی وجہ سے 35سال بعد زمین کا تنازعہ حل کیا گیا جس کے وجہ سے دونوں پارٹیاں اپنے علاقے میں واپس آگئے ہیں اور اس زمین پر کھیتی باڑی شروع ہو چکی ہے، اس طرح دیر، چترال، شانگلہ سے آئے ہوئے چئیرمینوں نے بتایا کہ ڈی آر سی کے رولز آف بزنس ، سسٹم اور پروسیجر کو مزید بہتر بنایا جا ئے تاکہ عوام کوسستا اور فوری انصاف مہیا کیا جا سکے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ محمد سعید وزیر نے کہا کہ ڈی آرسی کا بنیادی مقصد عوام کے فلاح اور ان کے دہلیز پر فوری انصاف مہیا کرنا ہے ، اس سے نہ صرف علاقے میں امن و امان کا قیام عمل میںآتا ہے ۔بلکہ عدالتوں پر مقدمات کا غیر ضروری بوجھ بھی کم ہو جاتا ہے انہوں نے مندومین کے تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ ڈی آرسی کے تمام ممبران مکمل شفافیت اور غیر جانبداری سے عوام کے درمیان انصاف کو یقینی بنائیں تاکہ لوگ غیر ضروری پریشانی اور مقدموں کے طوالت کے وجہ سے دشمنیوں میں نہ پڑے۔اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام اضلاع کے پولیس ڈی آر سی کوبھر پور معاونت مہیا کرے گی تاکہ ان کو اپنے کام کی انجام دہی میں دشواری نا ہو ۔
ترجمان
سوات پولیس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
in Swat Police
GIPHY App Key not set. Please check settings