in

” بڈئی، سیرئی، چوکیل، وادی مانکیال، سوات۔ ” تحریر و عکاسی: توصیف شاہ۔فلک بو…

” بڈئی، سیرئی، چوکیل، وادی مانکیال، سوات۔ ”
تحریر و عکاسی: توصیف شاہ۔

فلک بوس پہاڑوں ، گھنے جنگلوں ،میٹھےچشموں اور سرسبز و شاداب چراگاہوں کی حامل وادی مانکیال سوات کی حسین ترین وادیوں میں شمار ہوتی ہے، اگر یوں کہا جائے کہ وادی مانکیال کے بغیر سوات کا حسن ادھورا ہے تو بلکل بجا ہو گا۔ اگر آپ مینگورہ سے کالام کی طر ف سفر کرینگے تو بحرین سے تقریباً18 کلو میٹر دور کالام روڈ پرمشرق کی طرف حسن و جمال میں اپنی مثال آپ یہ وادی آتی ہے۔ یہ ایک وسیع وادی ہےجسمیں 30 کے قریب خوبصورت چھوٹے بڑے گاوں اور بانڈہ جات ہیں۔ ان میں سرفہرست گاوں بڈئی، سیرئی ، کمر خواہ اور مانکیال خود ہے جبکہ بانڈہ جات میں چوکیل، مشکون، جبہ، ٹیپ اور شانور قابل ذکر ہے۔ اس وادی میں سوات کی ایک بلند چوٹی “سوات بریتھرون ” واقع ہے جسکی سطح سمندر سے اُنچائی 18650 فٹ ہے۔
جوں ہی آپ اس وادی میں داخل ہونگے تو سب سے پہلا گاوں بڈئی کا آتا ہے جو کہ مانکیال سے 4 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ بڈئی گاوں اس وادی کا ایک جنکشن پوائنٹ ہے۔ ہیاں سے یہ وادی(دائیں ) شمال مشرق کی طرف 10 کلو میٹر اور (بائیں )جنوب مشرق کی طرف تقریباً 20 کلو میٹر تک پہلی ہوئی ہہے۔ بڈئی سے بائیں یعنی شمال مشرق کی طرف 4 کلو میٹر کے فاصلے پر سیرئی کا گاوں آتا ہے۔ مانکیال سے سیرئی تک روڈ کچا ہے اور صرف فور بائی فور گاڑیاں ہی جا سکتی ہے۔
سیرئی سے شمال کی جانب چوکیل کی چراگاہوں کا ٹریک سٹارٹ ہوتا ہے۔3 سے 4 گھنٹوں کی چڑھائی چڑھنے کے بعد چوکیل کی خو بصورت اور سر سبز و شاداب چراگاہیں آتی ہیں جنکی سطح سمندر سے اُنچائی 10700 فٹ ہے۔ چوکیل کی چراگاہیں تقریباً 4 کلو میٹر لمبی او ر 2 کلو میٹر تک چوڑی ہیں ۔چوکیل میں مزید کئی بانڈے ہیں جن میں ڈونگی بیگ ، بنڑ، موری اور بنن شامل ہیں۔ ان میں سب سے پہلے ڈونگی بیگ آتا جسمیں ایک مسجد بھی ہے۔ اس کے بعد بنڑ ، موری اور سب سے آخر میں شمال کی جانب بنن آتا ہے۔ چوکیل کے بنن بانڈہ سے نیچے کمر خواہ گاوں کی طرف ٹریک اُترتا ہے جو کہ 2گھنٹوں میں باآسانی ہے کیا جاسکتا ہے۔ کمر خواگاوں بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے ۔ اگر ہمارے پاس وقت کی کمی نہ ہوتی تو ہم ٖٖضرور وہاں پر ایک دن گزارتے۔ کمر خواہ سے واپس سیرئی گاوں کی طرف 3 کلو میٹر کا فاصلہ ہے جو کہ ایک گھنٹہ میں با آسانی پیدل طے کیا جا سکتا ہے۔ چوکیل کا ٹریک دو دنوں میں با آسانی کیا جا سکتا ہے اگر آپ چوکیل کا ٹریک کرنا چاہتے ہیں تو یہ با ت نوٹ کر لیں کے اپنے ساتھیہ ٹینٹ سلیپنگ بیگ اور کھانے کا سامان اپنے ساتھ لیکر جائیں۔








Written by Trekking Swat Valley

This page is to promote tourism in Swat valley. We will post images of beautiful explored and unexplored places of the Swat valley, KPK, P A K I S T A N

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

5 Comments

Loading…

0