in

محمد امین اور ازاد امید وار مولانا حجت اللہ کا ملا بابا میں زبردست جلسہ اور پی ٹ…


محمد امین اور ازاد امید وار مولانا حجت اللہ کا ملا بابا میں زبردست جلسہ اور پی ٹی ائ سے سینکڑوں افراد اپنے قافلے میں شامل کر دیا


Report

Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

3 Comments

  1. ٭چھوٹی سی دنیا٭

    بچپن سے لیکر سکول، کالج ، یونیورسٹی و مابعد تک!
    ہر اچھے برے وقت میں میرے ساتھ نہ عمران تھا، نہ نواز، نہ زرداری، نہ اسفندیار، نہ فضل الرحمن نہ سراج الحق- آپ کے دائیں بائیں صرف اور صرف آپ کے دوست احباب اور رشتہ دار تھے—

    جب آپ کو نوکری ملی!
    پھر بھی ان لیڈروں میں سے کسی نے آپ کو پیغام بھیجا نہ گھر آکرآپ کے والدین کو مبارکباد دی- وہاں بھی صرف دوست، رشتہ دار ہی تھے—

    پھر آپ کے گھر بچے کی پیدائش ہوئی!
    تب بھی یہ لیڈر اپنی دنیا میں مصروف رہے- آپ کے دوست اور رشتہ دار تھے کہ خوشی سے پھولے نہ سمارہے تھے—

    جب ترقی ملی!
    تو بھی یہ راہنما کہیں اور تھے- آپ کی جشن پارٹی میں آپ کے اپنے ہی پیارے تھے—

    کبھی بیمار ہوا!
    تو نہ ریحام نے عیادت کی، نہ مریم نے گلدستہ بھیجا، نہ پیرنی نے جنتر منترآزمایا، نہ فریال تالپور نےدوچار روپے اعانت کی- بس آپ کے دوست تھے کہ بدست بدعا تھے،اور دست بدستہ خدمت کے لیۓسرہانےپر موجود رہے—

    مجھے نہیں معلوم!
    آپ میں سے کتنے ایسے ہونگے جن کی فوتگی پر ان میں کسی بھی لیڈر کو خبر تک ہوگی لیکن مجھے یقین ہے کہ عزیزواقارب اور دوست احباب اشکبار آنکھوں کے ساتھ جانے والے کو لحد میں اتارینگے، اس کے پسماندگان کا کسی نہ کسی حد خیال رکھیں گے، اسے دعاووں میں یاد رکھینگے—

    ان سب حقایق کے باوجود!
    ہم اورآپ دن رات سوشل میڈیا پر اور عام زندگی میں نواز، زرداری، عمران، اسفندیار، وغیرہ کے لیۓ اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور اعزاء کو برابھلا کہہ کرناراض کرتے ہیں—ایک دوسرے کی ذات پر نفرت بھرے تبصرے کرتے ہیں—گالم گلوچ کی حد تک نازیبا کلمات استعمال کرتے ہیں—سوچو تویہ محض نفس وانا کی تسکین کے سوا کچھ نہیں—

    تو بھائیوں، بہنوں اور دوستوں!

    اپنے اپنے لیڈروں کے حق میں بولیں، ضرور بولیں—سخت سے سخت اختلاف کریں—کڑی سے کڑی تنقید کریں— لیکن ان لیڈروں کی خاطر اخلاقی معیار سےخود کو مت گرنے دیں—اپنے قیمتی رشتوں کو ضائع نہ ہونے دیں—رشتوں کی اس چھوٹی سی دنیا کو اجڑنےنہ دیں—
    copied from a friend’s wall.

Loading…

0